ایبٹ آباد پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے کوہستان وڈیو سکینڈل میں ملوث4 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان عمر خان،سفیر، سرفراز سمیت 4 ملزمان نے مبینہ طور پر 2011 میں 5 لڑکیوں کو قتل کر دیا تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کایا گیا۔ پولیس نے ملزمان کو مقامی عدالت پیش کیا جس میں ملزمان کے خلاف 8 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے رہائشی نوجوان نے 2012 میں میڈیا پر آ کر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے 2 چھوٹے بھائیوں نے شادی کی ایک تقریب کے دوران رقص کیا جس پر وہاں موجود خواتین نے تالیاں بجائیں۔
تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی، جس پر ایک مقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کے قتل کا حکم جاری کیا جبکہ بعد ازاں ان لڑکیوں کے قتل کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SdD5k8
EmoticonEmoticon