پاکستان روانگی سے قبل لندن میں گفتگو کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو تحریک انہوں نے شروع کردی ہے اس کی محافظ پوری قوم ہے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محبت وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار 20 نومبر کو نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کی۔
ڈیم کی تعمیر کے لیے جیو نیوز انٹرنیشنل پر جمعہ (23 نومبر) کو مانچسٹر سے لائیو ٹیلیتھون بھی ہوئی، 4 گھنٹے پر محیط ٹیلی تھون میں مجموعی طور پر 20 لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ سے زائد کے عطیات اور اعلانات کیے گئے، جو 36 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔
اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انھیں کچھ 'بڑوں' سے توقع تھی مگر انہوں نے ڈیم فنڈ میں خاطر خواہ حصہ نہیں ڈالا، لیکن وہ اربوں روپے لوٹ کر باہر جائیدادیں بنانے والوں سے حساب لیں گے، جس کے بعد ڈیم فنڈ کے لیے مزید چندے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KGuGDt
EmoticonEmoticon