بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین سے شروع ہونے والے مختلف عرب ممالک کے دورے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج صبح اپنی چوتھی اور آخری منزل تیونس پہنچ گئے جہاں اُن کا استقبال صدر بیجی قائد السبسی اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان اور تیونس صدر بیجی قائد السبسی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عرب ممالک کے درمیان باہمی دفاعی اور معاشی تعاون میں اضافے پر زور دیا گیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے عرب نیٹو فورس کے حوالے سے بھی تیونس کے صدر سے گفتگو کی اور اہم تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ تیونس صدر نے ولی عہد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ولی عہد محمد بن سلمان سرکاری دورے پر چوتھے ملک تیونس پہنچے تھے جہاں سے وہ 20 ممالک کی تنظیم جی-20 کی سمٹ میں شرکت کرنے کے لیے ارجنٹائن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اہم عالمی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چند روز قبل مختلف عرب ممالک کے دورے کا آغاز بحرین سے کیا تھا،بعد ازاں متحدہ عرب امارات اور مصر سے ہوتے ہوئے تیونس پہنچے تھے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ولی عہد کے دورے کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FO1tb0
EmoticonEmoticon