پی ٹی اے کا یکم دسمبر سے موبائل فون تصدیقی نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم دسمبر سے موبائل فون تصدیقی نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم دسمبر سے موبائل فون تصدیقی نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یکم دسمبر سے قبل پاکستانی نیٹ ورک پر موجود موبائل کام کرتے رہیں گے جبکہ 31 دسمبر تک مارکیٹ میں موجود موبائل فون کے اسٹاک کو رجسٹرڈ کروایا جاسکے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ یکم دسمبر کے بعد 'نان کمپلائنٹ' موبائل فون اِن میں موجود سم کے ساتھ منسلک کر دیئے جائیں گے جبکہ نان کمپلائنٹ 'آئی ایم ای آئی' والے نئے موبائل فون کام نہیں کر پائیں گے۔

پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین اپنے بند فونز میں یکم دسمبر سے قبل سم ڈالیں اور ایک میسج یا کال کریں، میسج یا کال کرنے سے موبائل فون کی سروس یکم دسمبر کے بعد چلتی رہے گی جبکہ 'ویلِڈ' کا میسج موصول ہونے والوں کو یکم دسمبر تک 'کمپلائنٹ' کیٹگری میں شامل کر لیا جائے گا۔

اتھارٹی نے کہا کہ پی ٹی اے عوام میں آگاہی کے لیے مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام کو 'ایس ایم ایس' کے ذریعے آگاہی دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی تھی، جو اس نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی ہدایت کے بعد منسوخ کردی تھی۔

ڈیوائس ویری فیکیشن سسٹم (ڈی وی ایس) سے پی ٹی اے ریگولیشنز کے مطابق صارفین dirbs.pta.gov.pk سے اپنے فون کی آئی ایم ای آئی 8484 پر ایس ایم ایس کرکے موبائل ڈیوائسز کی تصدیق کرسکتے ہیں یا گوگل اور ایپل پلے سٹور سے ڈی آر بی ایس اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ٹیلی کام پالیسی 2015 کے زیرتحت پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے رواں سال مئی میں پاکستان میں چھینے گئے یا اسمگل موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لیے جدید ترین نظام ڈیوائس آئیڈینٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کو متعارف کرایا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E3JfRa


EmoticonEmoticon