حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 48 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 82 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا نے اگلے ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P0ui8m


EmoticonEmoticon