ٹرک اور ایمبولنس کے درمیان تصادم سے مریض جاں بحق، 3 افراد زخمی

ٹرک اور ایمبولنس کے درمیان تصادم سے مریض جاں بحق، 3 افراد زخمی
گلشن اقبال میں ٹرک اور ایمبولنس کے درمیان تصادم سے مریض جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے پل پر ٹرک اورایمبولنس کے درمیان تصادم سے مریض جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اوران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چھیپا رضاکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ دلشاد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں متوفی کے والد سراج، اس کی پھوپھی فہمیدہ اورایک نامعلوم ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IyxumN


EmoticonEmoticon