وزیراعظم ہاﺅس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کا منصوبہ ختم

وزیراعظم ہاﺅس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی
وزیراعظم ہاﺅس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ ختم کر دیا گیا، حکومت نے بجٹ میں یونیورسٹی بنانے کیلئے کوئی رقم مختص نہ کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ ختم کر دیا گیا، حکومت نے بجٹ میں یونیورسٹی بنانے کیلئے کوئی رقم مختص نہ کی اور یونیورسٹی قیام کیلئے ایچ ای سی کی فزیبلٹی رپورٹ اور پی سی ون تیار کیاگیا، جنوری میں یونیورسٹی منصوبے سے متعلق تقریب پر 3 کروڑ خرچ کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی قیام کے معاملے کا ازسرنو جائزے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سابق چیئرمین ایچ ای سی کو منصوبے کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کردی گئی،عطا الرحمان وزیراعظم ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں ،وزیراعظم ہاؤس میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کی تجویزدی گئی ہے ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2L8PKVw


EmoticonEmoticon