مسافروں کے لیے عید الفطر کے موقع پر آج سے خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق خصوصی عید ٹرین اکانومی کلاس کی دس بوگیوں پر مشتمل ہے جو کوئٹہ سے ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوگی۔
خصوصی عید ٹرین سبی، ملتان، لاہور سے ہوتی ہوئی 3 جون کی شام ساڑھے 6 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق عید ٹرین میں نشستوں کی بکنگ دو روز قبل ہی بند ہوچکی ہے جب کہ 8 جون کو راولپنڈی سے واپس کوئٹہ آنے والی عید اسپیشل ٹرین کی بکنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے عید پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہے، کراچی سٹی اسٹیشن سے آج پشاور کے لیے ٹرین روانہ ہوگی جب کہ تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
اسی طرح چوتھی ٹرین 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ روانہ ہوگی جب کہ پانچویں ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام 6 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JT5lJ4
EmoticonEmoticon