عید پر پاک فوج کی قوم کو بڑی عیدی, دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ

عید پر پاک فوج کی قوم کو بڑی عیدی, دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ
پاک فوج نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو خوشخبری سنا دی، معیشت کی بہتری کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کی بہتری کے لئے پاک فوج کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، قوم کیلئے عید کا تحفہ دیتے ہوئے پاک فوج نے رضاکارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس رضا کارانہ اقدام کو سراہتا ہوں، مذکورہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کا عکاس اور احسن اقدام ہے، پاک فوج نے سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود دفاعی اخراجات کے بجٹ میں کٹوتی ملکی معاشی مشکلات کی وجہ سے کی،

ہماری قومی سلامتی کو درپیش گوناں گوں چیلنجز کے باوجود افوجِ پاکستان کا آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ اس بچت کے نتیجے میں میسر آنے والا سرمایہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں صرف کیا جائے گا۔


وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ فوج کا راشن، سفری الاؤنس اور انتظامی اخراجات میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاک فوج نے رواں مالی سال میں دفاعی ترقیاتی اخراجات مؤخر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، بچت کی رقم قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے باعث پاک فوج کے افسران نے تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے، علاوہ ازیں پاک فوج کے افسران نے تنخواہوں میں اضافے نہ لینے کا بھی رضاکارانہ فیصلہ کیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KqFS9a


EmoticonEmoticon