سویاں نہ ہوں تومیٹھی عید بھی پھیکی لگتی ہے

عید کی سویاں
رمضان کے دوران جیسے افطاری میں پکوڑوں کا ہونا بہت ضروری مانا جاتا ہے، ویسے ہی عید کے موقع پر سویاں نہ ہوں تو عید ادھوری لگتی ہے۔

عیدالفطر کے روز ہر گھر میں سویاں ضرور بنائی جاتی ہیں، کوئی شیرخورمے کی شکل میں انہیں تیار کرتا ہے تو کوئی سوکھی سویاں بنانے کو ترجیح دیتا ہے۔

عید کے دن گھر آئے مہمانوں کے سامنے ہمیشہ سویاں ضرور پیش کی جاتی ہیں اور ہر گھر میں الگ الگ ترکیب سے اس ڈش کو تیار کیا جاتا ہے۔

یہاں بھی سویاں بنانے کی نہایت آسان اور منفرد ترکیب بیان کی جارہی ہے، اس عید اس ترکیب کو آزما کر اپنے گھر والوں کا دل جیت لیں۔

اس ترکیب کی خاص بات یہ ہے کہ یہ لذیذ ہے، اور جلد تیار ہوجاتی ہے۔

اجزاء (4 سے 6 افراد کے لیے)
2 کپ سویاں (موٹی پسی ہوئی)

ڈھائی کپ ملائی والا دودھ

تین چوتھائی کپ چینی، یا حسبِ ذائقہ

2 سے 3 کھانے کے چمچ مکھن (یا زیادہ)

10 سے 12 الائچیاں

6 خشک کھجوریں (لمبائی میں کاٹ لیں)

تین چوتھائی کپ خشک میوہ جات

نمک کی چٹکی

طریقہ کار
مکھن کو گرم کر لیں، سویاں شامل کریں، اور کچھ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر تلیں۔

فرائنگ پین سے نکال کر الگ کر لیں۔ اسی پین میں خشک میوہ جات، کھجوریں، الائچیاں تلیں، دودھ، چینی، اور نمک شامل کریں، اور تب تک پکائیں جب تک کہ دودھ خشک نہیں ہوجاتا۔ گرم یا ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QLgjAD


EmoticonEmoticon