پاکستان بھرمیں آج عیدالفطرمذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

پاکستان بھرمیں آج عیدالفطرمذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال المکرم سن 1440 ہجری کے چاند کی رویت کا اعلان کردیا جس کے بعد خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں کے علاوہ پاکستان بھر میں آج بروز بدھ عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاﺅں سے ہوا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد جبکہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ہوا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی تمام مساجد اور متعدد گراﺅنڈز میں نماز عید الفطر کے اجتماعات ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں عید پیر کو منالی گئی تاہم زیادہ تر علاقوں میں آج بروز بدھ ہی عید منائی جائے گی۔

عیدالفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مساجد اور عیدگاہوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کے جوان تعینات کئے گئے۔

مساجد اور امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ اہم مقامات اور تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے جوان عیدالفطر کے موقع پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WKl2rH


EmoticonEmoticon