وفاقی کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیرقانون نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی وجوہات کے بارے میں کابینہ کو بریفنگ دی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ Assetsریکوری یونٹ کو ججوں کے اثاثوں کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھیں اورسپریم جوڈیشل کونسل ان اطلاعات کے مصدقہ ہونے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو ہدایت کی کہ وہ ریفرنس پرتبصرہ کرنے سے گریزکریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ کابینہ نے کیش مینجمنٹ اورTreasury سنگل اکائونٹ پالیسی دوہزارانیس کی منظوری بھی دی جس کا مقصد حکومت کی رقوم اور قرضوں کا موثرانتظام یقینی بناناہے۔
معاون خصوصی نے کہاکہ کابینہ نے ملک میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پرکام کرنے والے چینی ماہرین اور پیشہ ورافراد کے لئے ویزوں میں توسیع کی بھی منظوری دی۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی کایبنہ نے منصوبہ بندی کی وزارت کو ملک میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں میں کارکنوں اور ہنرمند افرادی قوت کے لئے ملازمتیں یقینی بنانے کی غرض سے ایک پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JVxxuE
EmoticonEmoticon