توانائی کے وزیرعمرایوب خان نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ اور لوڈمینجمنٹ نہیں کی جائے گی۔
ایک ویڈیو پیغام میں عمرایوب خان نے کہاکہ ملک بھرمیں آٹھ ہزارسات سونوے فیڈرز میں سے اَسی فیصد فیڈرز پرلوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ عمرایوب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی۔
وفاقی وزیر پاور جناب @OmarAyubKhan کا رمضان میں لوڈمنیجمنٹ، عید پر بجلی کی صورتحال، مستقبل میں پاور ڈویژن کی حکمت عملی اور دیگر امور پر بیان pic.twitter.com/VItUMNtQPt
— Zafar Yab Kan (@zafaryabkhan) June 3, 2019
وفاقی وزیرنے مزید کہاکہ حکومت ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف مہم چلانے کے لئے پُرعزم ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wClj1r
EmoticonEmoticon