برطانیہ میں ایڈنبرا یونیورسٹی نے اس ضمن میں پہلے سے شائع شدہ 22 اہم مطالعات اور تحقیقات کا بھرپور جائزہ لیا ہے۔ ان میں طبی آزمائشیں (کلینکل ٹرائلز) بھی شامل ہیں۔ پوری تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ یوگا سے بزرگ افراد کی ذہنی، نفسیاتی اور جسمانی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
جن 22 سروے اور مطالعات کا جائزہ لیا گیا ہے اس میں ایک سے سات ماہ تک یوگا کرنے والوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے جو روزانہ 30 منٹ سے 90 منٹ تک یوگا کے دورانیوں پر مشتمل تھا۔ تاہم اس میں یوگا کا موازنہ کم مشقتی ورزشوں مثلاً چہل قدمی اور کرسی پر کی جانے والی مشقوں سے بھی کیا گیا تھا۔
اس مطالعے میں شامل خواتین و حضرات کی اوسط عمر 60 برس تھی ۔ اس میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو کسی ورزش کے بغیر صرف یوگا ہی کررہے تھے اور ان متوازن رہنے، لچک اور اعضا کی قوت کے ساتھ ساتھ ڈپریشن میں کمی، توانائی اور نیند کی بہتری کو بھی دیکھا گیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ یوگا کرنے والے تمام خواتین و حضرات اپنی جسمانی صحت اور کارکردگی سے مطمئن تھے۔ اس کے ساتھ یوگا دیگر ورزشوں مثلاً باغبانی اور چہل قدمی کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوا۔
ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یوگا کا عمل آسان اور پرکشش ہے جسے انجام دینے کے لیے گھر سےباہر جانے کی ضرورت نہیں رہتی ۔ اسی بنا پر بزرگ افراد کے لیے یہ ایک بہترین تحفہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QOA9Ll
EmoticonEmoticon