دریافت ہو گیا، مرگی کے مرض کا علاج

دھنیا میں مرگی کے مرض کیلئے شفا ہے
مشرقی طب میں علاج معالجے کیلئے قدرتی جڑی بوٹیاں، پھل اور سبزیاں بنیادی عنصر سمجھے جاتے ہیں تاہم امریکی ماہرین نے اب دھنیے میں ایسا مرکب دریافت کیا ہے جو مرگی کے مرض سے بچائو کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہےکہ دھنیے میں موجود ایک اہم مرکب مرگی کے مریضوں میں دورے کی شدت اور تعداد میں کمی کر سکتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مرگی کی کے دوران پڑنے والے جھٹکوں میں کے سی این کیو پوٹاشیئم چینلوں کا کردار اہم ہوتا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے مزید تحقیق جاری رکھی اور بالٓاخر ایک اہم مالیکیول دریافت کر لیا۔

محققین نے کہا کہ انھوں نے دھنیے میں ’ڈوڈیسینل‘ نامی مرکب دریافت کیا ہے جو پوٹاشیئم چینل کے مخصوص حصوں سے چپک جاتا ہے اور انہیں کھولنے میں مدد دیتا ہے، ان کے مطابق یہ دراصل وہ مرکب ہے جو مرگی کے دورے روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس تحقیق سے مرگی کے علاج میں پیش رفت ہونے کا امکان روشن ہوا ہے،اس سے نہ صرف مرگی کے دوروں کو روکنے والی دوائیں بنانے میں مدد ملے گی بلکہ مزید تجربات کی روشنی میں مزید اہم دریافت بھی متوقع ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LHmarg


EmoticonEmoticon