پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق کے مبینہ پیغامات سوشل میڈ یا پر سامنے آنے کو ان کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا۔
جب کہ خاتون کے نام سے چلنے والے ایک ٹوئٹر اکاونٹ سے دعویٰ کیا کہ امام الحق کی بیک وقت سات سے آٹھ لڑکیوں کے ساتھ دوستیاں رہی ہیں اور وہ ہر ایک کو یقین دلاتے رہے ہیں کہ ان کی کسی دوسری لڑکی سے دوستی نہیں۔
ایک خاتون نام سے موجود آئی ڈی سے مزید شواہد سامنے لانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے، جب کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ امام الحق لڑکیوں کے ساتھ ورلڈکپ کے دوران بھی ملتے رہے ہیں۔امام الحق کے پیغامات پر مبنی یہ سکرین شارٹس دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈ یا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ۔
اس پر امام الحق کا موقف سامنے نہیں آیا اور ان سے رابطے کی کوششیں بے سود رہیں جب کہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ امام الحق کا ذاتی معاملہ ہے اس لیے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32KyqfI
EmoticonEmoticon