فاٹا سے ایک اور کامیاب آزاد امیدوار کی تحریک انصاف میں شمولیت

آزاد امیدوار غزن خان اور سابق رکن قومی اسمبلی غازی غزن جمال نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے
فاٹا کے علاقے اورکزئی سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار غزن خان اور سابق رکن قومی اسمبلی غازی غزن جمال نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فاٹا انتخابات میں اورکزئی سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی اور جی جی جمال نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

دونوں اراکین نے عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم سے اراکین کی ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان اور سینئر رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ دونوں اراکین کو شمولیت کے بعد پارٹی مفلر پہنایا گیا۔

جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اورکزئی سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی غازی غزن جمال کو خوش آمدید کہتا ہوں، تحریک انصاف ہمشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے‘‘۔

 یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے7 قبائلی اضلاع کی16 صوبائی نشستوں پر 20 جولائی کو ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے چھ، تحریک انصاف نے پانچ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ روز قبائلی علاقے کے حلقہ پی کے 107 ضلع خیبر سے کامیاب ہونے والے محمّد شفیق آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی۔ محمد شفیق آفریدی نے عمران خان اور حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ya3lUb


EmoticonEmoticon