ذیابیطس کے مریضوں کو ڈیڑھ گنا مہنگائی کا جھٹکا لگا

ذیابیطس کے مریضوں کو ڈیڑھ گنا مہنگائی کا جھٹکا لگا
انسولین کی سرنج بھی مہنگی ہوگئی، ذیابیطس کے مریض اب جائیں تو بھی کہاں جائیں؟ انسولین نہ لگائیں تو اعضاء متاثر ہونے کے ساتھ دل کے دورے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

شوگر کے مریضوں کو ڈیڑھ گنا مہنگائی کا جھٹکا لگا دیا، ادویہ ساز کمپنیوں نے انسولین کی قیمت 640 روپے سے بڑھا کر 890 روپے کردی۔

ماہرین کے مطابق ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو شوگر میں مبتلا افراد کی اکثریت انسولین کا استمعال کرتے ہیں، ایسے مریضوں کا انسولین کے بغیر گزارا نہیں ہوتا ہے، ایسے میں کمپنیوں نے انسولین کی قیمت 250 روپے بڑھادی ہے جو 645 کی بجائے اب 890 روپے کی مل رہی ہے۔

انسولین کی اچانک قیمت بڑھنے سے مریض اور ان کے لواحقین سخت پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انسولین لگانا مجبوری ہے، اس لیے خرید نا پڑتی ہے۔

پاکستان میں 26 فیصد لوگ شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں، انسولین نہ لگانے سے جسم کے اعضاء بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کا بھی خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ حکومت انسولین کی قیمت میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ورنہ یہ لوگ اپنے مالی مفاد کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے رہیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YaKb0A


EmoticonEmoticon