وزیراعظم عمران اور صدر ٹرمپ کے درمیان مثبت مذاکرات ہوئے: مورگن اورٹیگس

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مثبت اور کامیاب مذاکرات ہوئے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پہلی ملاقات ہوئی، عمران خان سے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی بھی اہم ملاقات ہوئی۔

مورگن اورٹیگس نے کہا کہ عمران خان نے افغان حکومت اور طالبان پر مذاکرات کے لئے زور دیا ہے، افغانستان میں امریکا اور نیٹو فورسز نے بہت قربانیاں دیں ہیں، امریکا نے افغانستان میں اربوں ڈالرز خرچ کیے، چاہتے ہیں کہ افغان عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، افغانستان میں امن کیلیے حتمی ڈیڈلائن نہیں دے سکتے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30PBBB8


EmoticonEmoticon