قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو 3جولائی (کل) طلب کر لیاہے، احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں طلب کیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو کل آفس طلب کرلیا ہے، احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں طلب کیاگیا ہے۔
نیب کاکہنا ہے کہ احسن اقبال نے خلاف قانون 3ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا، احسن اقبال نے سپورٹس سٹی منصوبے میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، نیب کی جانب سے لیگی رہنما کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے سے متعلق ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/320EW1v
EmoticonEmoticon