جائیدادوں اور اثاثوں کی تفتیش کیلئے بے نامی اکاؤنٹس تحقیق اتھارٹی تشکیل

حکومت نے بے نامی اکاوئنٹس، جائیدادوں اور اثاثوں کی تفتیش کیلئے بے نامی اکاؤنٹس تحقیق اتھارٹی تشکیل دیدی ہے
ملک میں بینک کھاتوں سے لاعلم اور کھاتے آپریٹ کرنے کی سکت نہ رکھنے والوں کے نام پر بے نامی بینک اکاؤنٹس کھولے جانے اور ان کھاتوں سے وسیع پیمانے پر ٹرانزیکشنز اور منی لانڈرنگ کے انکشاف پر وفاقی حکومت نے بے نامی اکاوئنٹس، جائیدادوں اور اثاثوں کی تفتیش کیلئے بے نامی اکاؤنٹس تحقیق اتھارٹی تشکیل دیدی ہے۔

گریڈ 20کے رٹائرڈ افسر جمیل احمد کو اتھارٹی کا چیئرپرسن، گریڈ21 کے افسر تنویراختر اور خاقان مرتضیٰ کی بحیثیت رکن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کی تحقیق کے لیے ملک گیرسطح پر بے نامی زونز قائم کردیے ہیں جس میں ایف بی آر کے سینیئر افسران کو تعینات کیاگیا ہے۔

بے نامی زونز کے افسران بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے یہ تحقیق کریں گے کہ کیس درست معلومات پر مشتمل ہے جس کے بعد بے نامی اکاونٹس اور اثاثوں کے بارے میں ایف بی آر کے متعلقہ افسران کیس بنا کر اتھارٹی کو پیش کریں گے۔

تشکیل دی گئی اتھارٹی بے نامی اکاؤنٹس کے معاملے پر تحقیقات کرکے رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی،اتھارٹی ان رپورٹس کے حوالے سے مزید تحقیق کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کرے گی۔

بے نامی اکاؤنٹس کے بارے میں ایف بی آر کی مذکورہ اتھارٹی فیصلہ کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KRmEui


EmoticonEmoticon