نامور گلوکار و اداکار علی ظفر اور مایا علی کی کامیاب فلم طیفا ان ٹربل کو چین کے صوبہ شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
طیفا ان ٹربل کے ہیرو علی ظفر نے ٹوئٹر پر شائقین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیکی چین ایکشن فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چین میں موجود ہیں۔
علی ظفر نے یہ بھی بتایا کہ فیسٹیول میں نہ صرف ان کی فلم بہترین فلم کے لیے نامزد ہے بلکہ فلم کے ہدایت کار احسن رحیم بہترین ایکشن ہدایت کار اور وہ خود بہترین ایکشن ہیرو کے لیے نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ اس فلم فیسٹیول میں چین اور بیرون ممالک کی ایکشن فلموں کی نمائش کی جاتی ہے اور دنیا بھر سے شرکت کرنے والے فلمسازوں اور فلموں کو آئرن مین ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔
طیفا ان ٹربل کا 50 کروڑ سے زائد کا بزنس ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MmL52K
EmoticonEmoticon