پولیس نے سابق مشیر عرفان صدیقی کو حراست میں لے لیا

سابق مشیر عرفان صدیقی
اسلام آباد پولیس نے سابق مشیرعرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام می حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے پولیس نے سابق مشیر عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ عرفان صدیقی کو گھر کے باہرسے حراست میں لیا گیا اور ان کو تھانہ رمنا اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا گیا۔ عرفان صدیقی نے پولیس کے علم میں لائے بغیر مکان کرائے پر دے دیا تھا۔ ایس پی عمر خان کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر گرفتاری عمل میں آئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Yp7frr


EmoticonEmoticon