پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 21 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سگریٹ،لہسن ،گندم، آٹا ،روٹی سادہ ، دال مونگ ، دال ماش، دال مسور ، چنے کی دال ،خوردنی تیل، گڑ، بیف،مٹن، انڈے، سرخ مرچ، تازہ دودھ ، دھی، باسمتی چاول،آلو،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔
زندہ مرغی، پیاز ،کیلے، ٹماٹر،چینی ،ایل پی جی ،اری چاول ،سمیت 7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، مسٹرڈ آئل ،ملک پاؤڈر،نمک ،صابن ، سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.13، 0.13 ،0.11 اور 0.04 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xeS19p
EmoticonEmoticon