اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکا: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی پی کارکنان پر پولیس تشدد اور کارکنان کے شہر میں داخلے پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم نواز نے کہاکہ اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکا، دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرتا ہے کیوں کہ چوردروازے سے آیا ہے، 10 ماہ میں یہ حال ہوگیا ہے ووٹ چوروں کا۔ 

دوسری جانب بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈرتے ہیں تبدیلی والے، پاکستانیوں کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات گئے نوٹی فکیشن جاری کر کے خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں مخالفین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MgdZTS


EmoticonEmoticon