قانون کو ہاتھ میں لیا جائے گا تو قانون حرکت میں آئے گا: سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے موقع پر جیالوں کی ہنگامہ آرائی پر کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لیا جائے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو عدالتوں میں آنا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ان کے پارٹنرز نے بھی ریاستی ادارے پر حملے کی کوشش کی تھی، یہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عید کے بعد احتجاج سے متعلق ابھی سے یہ راستہ اختیار کر رہے ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ لوگ ان کے ساتھ نہیں، عید کے بعد بھی ان کا شو فلاپ ہوگا، پہلے اپوزیشن والے آپس میں این آر او لیتے تھے اب عمران خان کی حکومت ہے، انھیں ایک ایک پائی کا جواب دینا ہوگا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ دوغلے لوگ ہیں کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں، یہ کہتے ہیں کہ قانون پرعمل کرتے ہیں لیکن اصل میں یہ این آر او کی کوششیں کر رہے ہیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Miw7MO


EmoticonEmoticon