نیب حمزہ شہباز کی منتظر، تاحال پیش نہ ہوئے

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز تاحال نیب میں پیش نہیں ہوئے، قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی 3رکنی تحقیقاتی ٹیم اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی آمد کی منتظر ہے، حمزہ شہباز تاحال نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات، منی لانڈرنگ کیس صبح ساڑھے 9 بجے حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا اور حمزہ شہباز کو متعدد دستاویزات ساتھ لانے کا کہا تھا۔

نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کو نیب میں طلبی کا مراسلہ بھی جاری کیا تھا، مراسلے میں حمزہ شہباز کو صبح ساڑھے 9 بجے نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، انھیں آمدن سے زائد اثاثے اورمنی لانڈرنگ پر طلب کیا گیا۔

نیب کی 3 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MhcIMl


EmoticonEmoticon