کشمير کی تحريک کو دہشتگردی سے جوڑنے کا غلط پروپيکنڈا کيا جا رہا ہے: وزيراعظم آزاد کشمير

وزيراعظم آزاد کشمير راجہ فاروق حيدر
وزيراعظم آزاد کشمير راجہ فاروق حيدر نے کہا ہے کہ کشمير کی تحريک کو دہشتگردی سے جوڑنے کا غلط پروپيگنڈا کيا جا رہاہے۔

کشمير ہاؤس اسلام آباد ميں مسئلہ کشمير پر اوورسيز کے کردار سے متعلق سيمينار کا انعقاد کیا گیا۔ وزيراعظم آزاد کشمير راجہ فاروق حيدر نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ميں بيٹھے نااہل حکمرانوں کو صرف اقتدار کا شوق تھا، ان کی وجہ سے ہم مسئلہ کشمير پر اپنا بيانيہ بہتر طور پر دنيا کے سامنے پيش نہیں کرسکے۔

راجہ فاروق حیدر نے کشميری قیادت کو بھی ہدف تنقید بنایا اور اس حقيقت کو تسليم کيا کہ آزاد کشمير کے رہنماؤں نے اپنی اپنی ڈھائی انچ کی مسجد بنا رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان حکمران بے وقوف ہيں، ان کے اقدامات کی وجہ سے کشمير کی تحريک کو دہشتگردی سے جوڑنے کا غلط پروپيکنڈا کيا جا رہاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V6BKSm


EmoticonEmoticon