پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چئیرمین نے کہا ہے کہ کسی کمپنی کو ٹیرف بڑھانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ائیر ٹائم کم ہونے سے صارفین کو ایسا لگا کہ ٹیرف بڑھا دیا گیا ہے۔
چئیرپرسن کمیٹی سینٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سینٹر فیصل جاوید نے نقطہ اٹھایا کہ سوشل میڈیا پر بہت چل رہا ہے کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے ٹیرف بڑھا دیا گیا۔ ایس ایم ایس اور کال ریٹس بڑھانے کی خبر کیا درست ہے؟ کیا کمپنیوں نے ریٹس بڑھائے دیئے ہیں؟اس پر چئیرمین پی ٹی اے نے وضاحت کی کہ کسی کمپنی کو ٹیرف بڑھانے کی اجازت نہیں دی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیکسوں کے فیصلے کے بعد ائیر ٹائم کم ہونے سے صارفین کو ایسا لگا کہ ٹیرف بڑھا دیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IRZmDv
EmoticonEmoticon