پارلیمانی سفارتکاری تمام شعبوں میں باہمی ترقی کی راہ ہموار کر سکتی ہے: اسد قیصر

اسد قیصر
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ صرف پارلیمانی سفارتکاری تمام سماجی و اقتصادی شعبوں میں باہمی ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز اسلام آباد میں پارلیمانی خدمات کے ادارے میں پاکستان قزاخستان تعلقات اور پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر نے کہا کہ دنیا کو درپیش مسائل باہمی مذاکرات سے حل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے تمام موجودہ مسائل کے حل کے لئے پارلیمانوں پر نتیجہ خیز مذاکرات کرنے پر زور دیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور قزاخستان کا سائنس اور ٹیکنالوجی، زراعت، ٹیکسٹائل، دوا سازی اور آلات جراحی کے شعبوں میں ہمیشہ قریبی تعاون رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PEOhWU


EmoticonEmoticon