بھارتی جارحیت پر جواب: نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان
بھارت کو جارحیت پر بھرپور جواب دینے کی تیاری اور آئندہ کی حکمت عملی کے لیے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کے استعمال کا اختیار نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی ہی کے پاس ہے۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ جوابی کارروائی کے لیے وقت اور جگہ کا تعین پاکستان خود کرے گا۔

مزید پڑھئے: پاکستان مناسب وقت اور جگہ پر بھارتی مہم جوئی کا جواب دے گا: قومی سلامتی کمیٹی

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جارحیت پر میڈیا بریفنگ کے بعد غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا تھا کہ اب بھارت پاک فوج کے سرپرائز کا انتظار کرے، بھارت کو اس حرکت پر پہلے گندا کریں گے پھر ذمہ دارانہ جواب دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قوموں اور ملکوں پر مشکل وقت آتے ہیں مگر ہم نے اپنا فوکس تبدیل نہیں کرنا، نریندر مودی الیکشن میں کامیابی کے لیے خون چاہتا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں ہماری قومی سیاسی قیادت، فوج اور عوام متحد ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U5lWdX


EmoticonEmoticon