وطن کے تحفظ، دفاع کی خاطر خون بہانے کیلئے تیار ہوں: شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا،ان شاءاللہ۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف مودی غریبوں کے پاؤں دھو رہے ہیں، دوسری طرف بیگناہ  نہتے کشمیریوں کا خون بہا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے، جنوبی ایشی اکے بے گناہ انسانوں اورغریبوں کو جنگ کی بھٹی میں نہ دھکیلیں، نریندرمودی خاکروبوں کے پاؤں دھونے سے بڑا اور عظیم کام کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی امن پسندی اور تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی، پوری قوم بالخصوص پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج جذبہ شہادت، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات و بہادری کا پیکر ہیں، ہمیں اپنے بیٹوں، مادر وطن کے سجیلے جوانوں پر ناز ہے، مادر وطن کےتحفظ، دفاع کی خاطر خون بہانے کیلیے میں محاذ جنگ پرجانے کیلئے تیار ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U8oPL5


EmoticonEmoticon