سرفراز احمد کو پی سی بی نے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کررکھا ہے لیکن سیریز میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی نے کم از کم آٹھ کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔
سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں رضوان وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔
کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی اس لئے اپنائے گئی تاکہ کھلاڑی تازہ دم ہوکر ورلڈ کپ میں شریک ہوں، ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے ایک ٹی ٹوئنٹی سمیت مجموعی طور پر 11 میچز کھیلنے ہیں۔
ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جیت ہار سے قطع نظر 8 کھلاڑیوں کو تین تین میچ کھلانے کا فیصلہ کیا اور سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر کچھ نئے اور کچھ آزمودہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، شاداب خان، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا جب کہ محمد حفیظ پہلے ہی ان فٹ ہیں۔
سلیکٹرز پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور پاکستانی ٹیم کا اعلان 8 مارچ کو پاکستان میں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے ساتھ پاکستانی اننگز کی آغاز شان مسعود کریں گے اور ون ڈاؤن پر حارث سہیل کھیلیں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سعد علی، عمر اکمل، جنید خان، وہاب ریاض، یاسر شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، حسین طلعت، عثمان خان شنواری نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ہم نے جیت ہار سے قطع نظر اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا دوسرے درجے کی پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی اور اس طرح ہم اپنے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں ترو تازہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ اہم ہے اور اس سے قبل ہم نے 11 میچ کھیلنے ہیں، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کا جائزہ لیں اور سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کھلاڑیوں کو آرام کی سخت ضرورت ہے اور گزشتہ چھ ماہ سے پاکستانی ٹیم مسلسل کرکٹ کھیل رہی ہے یہی طے ہوا ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VpLvXu
EmoticonEmoticon