بھارت خطے کا امن خراب کرنے والے اقدامات اٹھانے سے گریز کریں: او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں اور خطے کا امن خراب کرنے والے اقدامات اٹھانے سے گریز کریں۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید مذمت کرتے ہیں۔

او آئی سی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں 4 بم پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں اور خطے کا امن خراب کرنے والے اقدامات اٹھانے سے گریز کریں۔

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دونوں فریق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ صورت حال کو طاقت کے استعمال کے بغیر ہی پرامن مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کریں

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تاہم پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BUkB2m


EmoticonEmoticon