ایل او سی پر کشیدگی: متعدد شہروں کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد پاکستان کے متعدد شہروں میں ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا
لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا ہے جب کہ اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تا حکم ثانی روک دی گئیں ہیں۔

ایل او سی پر کشیدگی کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر اپنی حدود میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GP2M93


EmoticonEmoticon