وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
بھارتی کی مسلسل جارحیت اور دراندازی کے بعد اس وقت وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر حکام شریک ہیں۔
پاکستان فضائیہ نے آج صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور اس کے دو پائلٹ بھی گرفتار کر لیے تھے۔
موجودہ تناظر میں وزیراعظم کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H1uIpI
EmoticonEmoticon