ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں رہتے ہوئے ایل او سی کے پار کارروائی کی، پاک فضائیہ کا یہ اقدام بھارت کے جاری جنگی جنون کے جواب میں نہیں تھا، کارروائی کا مطلب اپنے دفاع کا حق ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، پاک فضائیہ کی کارروائی میں انسانی جانوں کے تحفظ کا خیال رکھا گیا، کارروائی کا مقصد دفاع کے حق کی صلاحیت اور عزم کا اظہار تھا، پاکستان صورتحال کو بگاڑنا نہیں چاہتا، اگر پاکستان کو مجبور کیا گیا تو پاکستان ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہم دفاع کا نہ صرف حق رکھتے ہیں بلکہ بھرپور جوابی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، کارروائی کا واحد مقصد ہمارے اس حق کا مظاہرہ تھا جو اپنے دفاع کیلئے حاصل ہے، ہمارا کشیدگی میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن کچھ کیا گیا تو ہم تیار ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ہی لیے ہم نے واضح وارننگ کے ساتھ دن کی روشنی میں کارروائی کی، ہم اس راستے پر نہیں چلنا چاہتے اور چاہتے ہیں کہ بھارت امن کو موقع دے، بھارت بالغ جمہوریت کی طرح مسائل حل کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GJX9Ji
EmoticonEmoticon