شہر قائد میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 18 افراد زخمی

کراچی میں سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے بچی سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں 7 سالہ بچی سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، لیاری، کینٹ اسٹیشن، پرانی سبزی منڈی، لانڈھی، گلستان جوہر، گارڈن، ایف بی ایریا، ایئرپورٹ، نارتھ آباد، طارق روڈ اور رنچھوڑ لائن سمیت دیگر علاقوں میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ منزل پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین اور 7 سالہ بچی بھی زخمی ہوئی، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سمیت پاکستان میں سال 2019 کا آغاز ہوگیا جس کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو ٹاؤن پولیس نے آتشبازی کرنے والے 5 نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزرات داخلہ سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹی فکیشن کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے آج نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت کراچی میں نئے سال کے موقع پر دو روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا کہا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2R1z6eG


EmoticonEmoticon