گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

بین لاقوامی گولڈ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کانمایاں اضافہ ریکارڈ
بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 400 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کامزید اضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1284 ڈالرسے بڑھ کر 1304 ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں 400 روپی اوردس گرام سونے کی قیمت میں 344 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی 66900 روپے سے بڑھ کر 67300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 57356 روپے سے بڑھ کر57700 روپے ہوگئی۔

ہفتہ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،

جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت 870.00 اوردس گرام چاندی کی قیمت 745.88 روپے پرمستحکم رہی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WoBsTJ


EmoticonEmoticon