بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جندروٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوجیوں کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sJduoQ


EmoticonEmoticon