ٹھیک ہے کہ دن بھر کام کاج سے توانائی کم ہوجاتی ہے مگر جو بچی ہے اسے اگر آپ ڈھنگ سے استعمال کریں تو کھوئی ہوئی توانائی کو واپس حاصل کرنا مسئلہ نہیں ہے ۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کو لگے کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے ہیں مگر سچ یہ ہے کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں یاد رکھیں کہ آپ پر لوگ انحصار کرتے ہیں ۔
آپ کے گھروالے آپ کے دوست آپ کے ساتھ کام کرنے والے آپ کے کلائنٹس ،حتیٰ کہ آپ کے پالتو جانور بھی۔توانائی کی بحالی کے لیے ذیل کی باتوں پر عمل کریں اور پھر نتیجہ دیکھیں ۔
ہوا خوری:
میں اپنے ایک دوست سے باتیں کررہا تھا بہت ہی کاہل قسم کا ہے ۔
وہ ورزش سے دور بھاگتا ہے ۔میں نے اس سے کہا کہ وہ صرف مین گیٹ تک جائے اس نے ایسا کیا پھر میں نے اندر سے زور سے کہ اب زور زور سے ساس لے۔اس نے ایسا ہی کیا اور جب واپس لوٹا تو اس نے اعتراف کیا کہ اس کے اندر توانائی آئی ہے ۔
کبھی ماحول میں گھٹن کا احساس ہوتو کمرے سے باہر نکلیں اور دس منٹ تک سانس لیں ۔
آپ کو تازگی اورتوانائی کا احساس ہوگا۔
ورزش:
ورزش انرجی پیدا کرتی ہے ۔بے شک تھوڑی سی حرکت ہو مگر اپنے جسم کو حرکت ضرور دیں اور کچھ نہیں تو ہتھیلی اور گھٹنوں کو ہی حرکت دیں ۔
شدید سردی ہوتب بھی چل قدمی کریں ۔اگر باہر نہیں جاسکتے ہیں تو گھر کے اندر ہی چکر لگالیں ۔اگر آپ کسی وجہ سے یہ سب نہیں کر سکتے ہیں تو اس کا تصورہی کرلیا کریں ۔
یقینا آپ نے ویت نام کے اس جنگی قیدی کی کہانی سنی یا پڑھی ہوگی جسے آٹھ سال قید رکھا گیا تھا۔
اس نے کبھی ورزش نہیں کی مگر روزانہ تصور ہی تصور میں اسٹروک ہائی اسٹروک گولف کھیلتا تھا ۔
جس روز وہ گھر پہنچا اس نے سچ مچ گولف کھیلی اور زندگی کا بہترین اسکور کیا۔
حاصل گفتگو یہ ہے کہ ہم سب کو ورزش کی ضرورت ہے ۔
مسلز اور اعصاب کو حرکت دینے سے ان ڈور فنز(Endorphins) پیدا ہوتا ہے ۔یہ کیمیاوی اجزاء انرجی کی سطح کو اوپر لاتا ہے اور اس میں اضافہ کرتاہے۔
رویہ:
اپنے رویوں میں انرجی کو داخل کریں ۔ایک اسکول کا تصور کریں ۔
یادرکھیں اگر ہم نے سیکھنا چھوڑ دیا تو گویا ہم مردہ ہوگئے۔اپنے ذہن کو کھولیں ۔روزانہ کچھ نہ کچھ سیکھیں اسے کھیل بنالیں ۔
جو کچھ نیا سیکھیں ۔اس کے بارے میں نوٹ بک میں لکھیں ۔
کچھ دنوں کے بعد آپ جب ان تحریروں کو پڑھیں گے تو آپ کو احساس ہوگا کہ آپ نے کیا کچھ سیکھ لیا ہے ۔
اشیاء کی بے ترتیبی:
یہ بات انرجی کو خاموشی سے ختم کرتی رہتی ہے ۔کیا آپ کے اردگرد اشیاء بکھری رہتی ہیں ․․․․؟ اگر ایسا ہے تو آپ یہ جان لیں کہ اس کا آپ کی توانائی پر منفی اثر پڑتا ہے ۔گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔
ہم آپ سے یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ آپ ایک ہی مرتبہ میں سارا کچھ ترتیب سے رکھ دیں ۔ٹائم کو سیٹ کریں اور روزانہ صرف چند منٹ اس کام کودیں ۔
پانی:
اپنے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں ۔جسم میں پانی کی کمی ہونے لگے تو انسانی جسم سست پڑنے لگتا ہے ۔صرف دو مفید پانی بھی جسم میں کم ہوجائے تو یادداشت متاثر ہونے لگتی ہے ۔حساب کتاب میں گڑبڑ ہونے لگتی ہے اور کمپیوٹر اسکرین دھندلانے لگتا ہے ۔اب تو خود کو پیاسا نہیں رکھیں گے۔
توانائی کی سطح اور اندرونی غصہ میں براہ راست رشتہ ہے ۔
غصہ کو اپنے اندر دبا کر رکھنا اور اس کا اظہار نہ کرنا بہت زیادہ متاثر کرتا ہے ۔یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر انسان کی اپنی ایک حد ہوتی ہے ۔کسی سے تکلیف پہنچتی ہے تو ہم اس سے دور ہوجاتے ہیں۔اپنے غصہ کو باہر نکالیں ۔جس سے تکلیف پہنچی ہے۔
اس کا نام ایک کاغذ پر لکھیں اور اس کو جو کچھ بولنا چاہتے ہیں ۔کاغذ پر لکھ ڈالیں اس کے بعد کاغذ کو جلادیں ،پھاڑ کر پرزے پرزے کردیں یاپانی میں ۔
آپ اس عمل کے بعد یقینا خود کو بہترپائیں گے ۔نظر انداز کرنے اور معاف کردینے کی عادت اپنائیں ۔
خوشی کی اہمیت:
پیسہ خوشی نہیں خرید سکتا ہے ۔مگر کچھ لوگ اس بات کو سمجھ نہیں پاتے ہیں ۔اگر آپ کچھ رقم محض اس لیے خرچ کررہے ہیں کہ اس کی وجہ سے آپ کو خوشی ملے گی تو یہ بات درست نہیں ہے ۔اس سے توانائی کا زیاں ہوگا۔بلاوجہ کے کام کرنے سے بہتر ہے کہ کچھ تعمیر اورمثبت کام کریں۔
کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری کردیں ۔اس عمل سے بہت خوشی حاصل ہوگی خدمت خلق میں بہت سکون ہے۔
اگر آپ کو اپنی جاب پسند نہیں ہے اور کام کرنے میں مزہ نہیں آرہا ہے تو اخبار میں سے چار مختلف فیلڈز کی دس خالی اسامیاں نکالیں ۔ہوسکتا ہے کہ اس میں سے کوئی ایسی جاب نکل آئے جو آپ کے مطلب کی ہو۔مگر ضروری نہیں کہ آپ اسے اپنالیں ۔
آ پ کے ذہن میں موجودہ ماحول اور جاب کے حوالے سے لچک پیدا کی جائے تو تناؤ کی وجہ سے جو توانائی ضائع ہوتی ہے ،اس سے بچت ہوجائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FVg8PV
EmoticonEmoticon