کراچی میں اسکول و کالج وین ڈرائیورز کی ایک بار پھر ہڑتال، طلبا رل گئے

کراچی میں اسکول و کالج وین ڈرائیورز کی ایک بار پھر ہڑتال، طلبا رل گئے
کراچی میں ایک مرتبہ پھر اسکول اور کالج وین ڈراٸیورز نے ہڑتال کر دی جس کے باعث طلبہ و طالبات کو اسکول پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں چند روز قبل اسکول وین میں آتشزدگی سے بچوں کے جھلسنے کے واقعے کے بعد شہر بھر میں گیس سلنڈر لگی اسکول وین چلانے پر پابندی ہے جس کے خلاف آل کراچی اسکول اینڈ کالجز وین ایسوسی ایشن کی جانب سے آج سے ہڑتال کی جارہی ہے۔

اسکول اینڈ کالجز وین ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ آج طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ فراہم نہیں کر رہے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔

وین ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ معیاری گیس سلنڈز پر گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جاٸے اور ضبط کیے گئے 1500 سی این جی سلنڈر واپس کیے جائیں۔

یاد رہے کہ 5 جنوری کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں قطر اسپتال کے قریب ایک اسکول وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں 8 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RaoFAs


EmoticonEmoticon