دفتر کو کیسے جراثیم سے پاک رکھے

آفس کو صاف رکھیں
دفتر کی سجاوٹ اور آرائش وزیبائش سے ادارے کی صلاحیت وکار کردگی کا پتا چلتا ہے ،لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ دفتر کی آرائش بعض اوقات بہت سے امراض میں بھی مبتلا کرسکتی ہے ۔دفاتر میں بچھے قالین،

دروازے ،کھڑکیاں ،برقی آلات ،اےئرکنڈیشزوغیرہ سے کئی امراض بھی پھیل ہو سکتے ہیں ۔دفاتر کا رخ ،ان میں ہوا اور دھوپ کے گزرنے کا راستہ وغیرہ ایسے عوامل ہیں جو کسی جگہ کو ”امراض کا گڑھ “بنا سکتے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت نے اس کے لیے ”کثیر الکیمیائی علامت مرض “

(Multiple Chemical Syndrome) یا ایم سی ایس MCS)کی اصطلاح استعمال کی ہے ۔

دفاتر میں موجود اشیا کی تیاری میں ایسے کئی کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں جو ہر ایک آدمی کو تو متاثر نہیں کرتے ،مگر کسی نہ کسی کے لیے سخت نقصان دہ ہو سکتے ہیں ۔

ایسے کیمیائی مرکبات کے منفی اثرات درد سر ،

سستی ،جسم پر سرخ دھبے Rashes بے ہوشی ،سانس کی تنگی ،خر خراہٹ ،چھینکیں ،متلی ،آنکھوں کی جلن،

نکسیر،آنکھوں ،حلق اور جلد کی خارش جیسی علامات سے ظاہر ہوسکتے ہیں ۔

نیز ان کی وجہ سے نمونیا،

پھیپھڑوں کا شدید انفیکشنِ،اعصابی اور دفاعی نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے ۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایم سی ایس زندگی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں ۔

یہ خطرات فرنیچر اور دروازوں کی درزیں بند کرنے والے مسالے سے لے کرفرش پر قالین بچھنے کے عمل تک موجود رہتے ہیں ۔خاص طور پر اگر نیارنگ کروایا گیا ہویا فرنیچر پر نئی پالش کرائی گئی ہوتو رنگ وروغن اور گلووغیرہ سے زیادہ تیز گیسیں خارج ہوتی ہیں ۔

ان میں بعض گیسیں زیادہ نقصان دہ ہوتی ہیں ۔

رنگ وروغن اور اشیا چپکانے والے ربر گوند میں کئی مضر صحت مرکبات شامل ہوسکتے ہیں ۔

کیڑے ماردواؤں کااسپرے کرنے سے آنکھوں اور ناک سے پانی بہہ سکتا ہے اور گلے میں خراش ہوسکتی ہے ۔تمام کیڑے مار دوائیں ،ابئبر کلینر اور فضا کو معطر کرنے والے پھوار(اےئر اسپرے )فضا کو زہریلا بھی کردیتے ہیں ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CCa0Jb


EmoticonEmoticon