رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں 17.68 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر2018ء تک پاکستان کی جانب سے افغانستان کو608.533 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.68 فیصد کم…
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 739.233 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں افغانستان سے درآمدات میں 20.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں پاکستان نے افغانستان سے درآمدات پر85.123 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان سے درآمدات پر پاکستان نے 70.655 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔
دسمبر کے دوران افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 74.193 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا ، دسمبر 2017 ء میں افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 163.164 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2S3zzwv
EmoticonEmoticon