وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اومان کا دورہ کریں گے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اومان کا دورہ کریں گے جہاں وہ اومان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اومان کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ اومان کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ دارالعلوم میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔

صحافی کے سوال پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور بھارت کے ساتھ آبی مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان اور امریکا کوایک میز پر لے آیا، پاکستان نے افغان امن مذاکرات میں مدد کا وعدہ کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیک نیتی سے کوشش کررہا ہے، امن کا عمل جاری رہے، افغانستان کا امن پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2B6tCVQ


EmoticonEmoticon