پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی عائد، خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پتنگ بازی پرپابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پرپابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی سے زخمی ہونے والے افراد کوعلاج کی بہترسہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب لاہور میں کینال روڈ پر 23 سالہ عمیر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی کٹی ڈور گلے میں پھرنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MBnJ7E


EmoticonEmoticon