ّ(ن) لیگ نے قومی اسمبلی میں جوکیا وہ ان کی پرانی روش ہے: وزیراطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے قومی اسمبلی میں جوکیا وہ ان کی پرانی روش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ قومی اسمبلی کا ماحول خراب کیا، (ن) لیگ نے قومی اسمبلی میں جوکیا وہ ان کی پرانی روش ہے، انہوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزجب وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے منی بجٹ پیش کیا تو (ن) لیگ کی جانب سے ایوان میں شورشرابا کیا گیا جب کہ اسد عمر کے لیے ’جھوٹا جھوٹا‘ کے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2AYt0ld


EmoticonEmoticon