زمبابوے نے ملک میں انٹرنیٹ ہی بند کر دیا

زمبابوے نے ملک میں انٹرنیٹ ہی بند کر دیا
14 جنوری 2019 سے زمبابوے کے شہری انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ جنرل کانسٹنٹینو چیونگا اور صدر ایمرسن امنانگاگوا کی دھمکی پر ملک کی چار ٹیلی کام کمپنیوں نے پر انٹرنیٹ سروس کو بند کیا ہے۔

زمبابوے میں اشیائے ضرورت اور تیل کی قیمتیں بڑھنے پر ہونے والےہنگاموں کے ایک ہفتے بعد انٹرنیٹ سروس کو بند کیا گیا ہے۔

معروف ہیکر گروپ انونیمس کے ایک ممبر نے ایک آن لائن فورم پر اس حوالے سے بیان دیا ” خوش آمدید زمبابوے، ہم انونیمس ہیں۔

ہم پہلے زمبابوے میں معصوم لوگوں کا قتل دیکھ چکے ہیں۔

ہم ظلم اورآمریت دیکھ چکے ہیں۔ ہم لوگوں کو آزادی کے لیے لڑنے پر ظلم کا شکار ہوتے دیکھ چکے ہیں۔

ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے۔ جیسا کہ ہم نے سوڈانی حکومت کے ساتھ کیا، ہم نے کامیابی سے زمبابوے حکومت کی 72 سے زیادہ ویب سائٹس ڈاؤن کر دی ہیں۔


یہ تو صرف ابتدا ہے۔ جلد ہی تمہارا بنکنگ کا نظام زمین بوس ہو جائے گا۔

زمبابوے کی حکومت، تم انونیمس کے دشمن بن گئے ہو! تمہارے سسٹمز اب خطرے میں ہیں! ظلم کا سامنا کرنے کےلیے بغاوت ہمارا فرض ہے۔ سوڈان اور زمبابوے میں آزادی کے لیے لڑنے والے ہمارے بھائیوں کے لیے حوصلہ۔ “

یاد رہے کہ ڈی ڈی او ایس (DDoS) یا ڈسٹری بیوٹڈ ڈینائل آف سروس (Distributed Denial of Service) ہیکنگ نہیں ہوتی۔

اس میں ایک کمپویٹر نیٹ ورک پر بے تحاشا ٹریفک کے ساتھ حملہ آور ہوا جاتا ہے۔

کمپیوٹر سسٹم اتنے زیادہ ٹریفک کی تاب نہ لاتے ہوئے کریشن کر جاتا ہے۔ زمبابوے کے کیس میں انونیمس نے اسے بطور ہتھیار / احتجاج استعمال کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WbgOXi


EmoticonEmoticon