فہد مصطفیٰ نے آج کل ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی عریانی کے خلاف لب کشائی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر انڈسٹری کے حوالے سے سچائی بیان کرتے ہوئے کہا کہ عریانی، بیہودہ زبان اور جنسی موضوعات کے متعلق باتیں کرنا کسی طور بھی موضوعات میں شمار نہیں ہوتا، یہ اظہار کی آزادی نہیں۔
فہد مصطفیٰ نے یہ بھی کہا کہ فنکار خود کو بے وقعت کرکے فروخت کررہے ہیں جو کہ درست نہیں، ویب سیریز اور مختصر فلموں کو تھوڑا باوقار بنانا ہوگا ورنہ اسے ’پورن‘ کے نام سے پکارا جائے گا۔
Nudity ,abusive language and just talking about sex is not content .lets not call it freedom of speech ! Actors selling themselves very cheaply its not cool at all .web series and short films needs to be a little dignified or they should just call it porn ..
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) January 26, 2019
واضح رہے کہ گیم شو کی میزبانی اور ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت پانے والے اداکار فہد مصطفیٰ اپنے فنی کیریئر میں ’میرا سائیں، میں عبدالقادر ہوں، دوسری بیوی اور کنکر جیسے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ThUiKq
EmoticonEmoticon