اگر آپ انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر پر فعال ہیں تو آپ دس سالہ چیلنج کے بارے میں لازمی جانتے ہونگے

اگر آپ انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر پر فعال ہیں تو آپ دس سالہ چیلنج کے بارے میں لازمی جانتے ہونگے
اگر آپ انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر پر فعال ہیں تو آپ دس سالہ چیلنج کے بارے میں لازمی جانتے ہونگے۔

اس چیلنج میں صارفین اپنی موجودہ اور دس سال پرانی تصویر کو ایک ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں۔ دس سالہ چیلنج اس وقت سوشل میڈیا کا پاگل پن بن چکا ہے۔دوسرے وائرل پاگل پن کی طرح یہ پاگل پن بھی دلچسپ اور کافی آسان ہے۔

ایک ہی پوسٹ میں ایک صارف کی ایک ساتھ دو تصویریں اور دونوں تصویروں میں بالکل دس سال کےفرق سے چہرہ شناسی کے پروگراموں کو بڑھتی عمر کے بارے میں سکھایا جا سکتا ہے۔

چہرہ شناسی یا فیشل ریکوگنیشن کی تمام اقسام جو فیس بک استعمال کرتا ہے، ان کا انحصآر مشین لرننگ پرہے۔

اس طریقہ کار میں مثالوں کے ذریعے ٹریننگ دے کر پیچیدہ کمپیوٹر پروگرام بنائے جاتے ہیں۔

اس طریقہ کار میں جتنی زیادہ مثالیں ہونگی نتائج اتنا ہی بہتر آتے ہیں۔

وائرڈ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مصنفہ کیٹ او نیل نے اپنا خیال ظاہر کیا کہ دس سالہ چیلنج کے پیچھے فیس بک ہو سکتا ہے کیونکہ اس چیلنج سے فیس بک اپنے چہرہ شناسی کے پروگراموں کو زیادہ بہتر طور پر سکھا سکتا ہے۔


یہ بحث اتنی زیادہ بڑھی کہ فیس بک کے ترجمان کو اس مسئلے پر وضاحت جاری کرنی پڑی۔ ترجمان نے بتایا کہ فیس بک نے اس ٹرینڈ کو شروع نہیں کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دس سالہ چیلنج کے لیے جو تصاویر استعمال کی جاتی ہیں وہ پہلے سے ہی فیس بک پر موجود ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اس ٹرینڈ سے فیس بک کا کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ فیس بک کے صارفین کسی بھی وقت چہرہ شناسی کے فیچر کو فعال یا غیر فعال کر سکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2T8laMJ


EmoticonEmoticon